سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تحقیقات کے بارے میں بے باکی سے اپنی بات اور رائے رکھنے کے بعد کنگنا رناؤت نے گورنر سے ملاقات کی، اس دوران کنگنا کے ساتھ ان کی بہن رنگولی بھی ہیں۔
مہاراشٹر: کنگنا رناؤت کی گورنر سے ملاقات - سشانت سنگھ راجپوت کیس
کافی دنوں سے جاری لفظی جنگ کے دوران بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔
kangna
کنگنا اور گورنر کی ملاقات تقریباً 45 منٹ کی رہی، ملاقات کے بعد کنگنا نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو اس بار سے باور کرایا کہ کس طرح کا سلوک ان کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی سیاسی پارٹی سے لینا دینا نہیں ہے اور میں صرف ایک عام شہری کی طرح یہاں گورنر سے ملنے آئی تھی تا کہ اپنی پریشانیاں ان کے سامنے پیش کرسکوں۔
Last Updated : Sep 13, 2020, 8:42 PM IST