اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omicron Cases In India:مہاراشٹر میں اومیکورن وائرس کے حوالے سے تشویش

اومیکورن وائرس Omicron Cases In India کے پیش نظر مہاراشٹر میں گزشتہ روز جاری کردہ ہدایات کے مطابق دوسرے ممالک سے مہاراشٹر میں آنے والے مسافروں کے لیے 7 دنوں کا ہوم قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں اومیکورن وائرس کے حوالے سے تشویش
مہاراشٹر میں اومیکورن وائرس کے حوالے سے تشویش

By

Published : Dec 3, 2021, 6:24 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر محکمہ صحت میں اومیکورن وائرس Omicron Cases InIndia کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں آج مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اگلے چند دنوں میں گھریلو ہوائی سفر کے لیے نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کرے گی۔

کورونا وائرس کی نئی شکل 'اومیکورن وائرس کے بڑھتے خدشات کے درمیان گزشتہ روز مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق اقدامات کریں۔

وہیں مہاراشٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز ایک جاری کردہ ہدایات کے تحت دوسرے ممالک سے مہاراشٹر میں آنے والے مسافروں کے لیے 7 دنوں کا ہوم قرنطینہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ریاستی وزیرصحت راجیش ٹوپے کے مطابق ریاستی انتظامیہ گھریلو اور بین الاقوامی ہوائی سفر کے لیے ایک نئی گائیڈ لائنز New guidelines for domestic air travel تیار کر رہی ہے۔ وہیں بین الاقوامی ہوائی مسافروں کو مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ سخت ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن Mumbai Municipal Corporation (بی ایم سی) نے بھی تمام گھریلو مسافروں کے لیے شہر کے ہوائی اڈے پر اترنا لازمی قرار دیا ہے، اس سے قبل اب تک 6 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اومیکورن وائرس Omicron Virus کے بارے میں ممبئی مہانگر پالیکا کی میئر کشوری نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، کشوری نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے نئے قسم کے خطرے کے پیش بی ایم سی کی جانب سے ایئرپورٹ پر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ جس کا میں نے خودذاتی طور پر جائزہ لیا ہے۔ تاہم اب تک جنوبی افریقہ سے ممبئی آنے والے 2 مسافر کورونا سے متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details