ممبئی:مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے کی مساجد سے اذان اور لاؤڈ اسپیکر کے تنازع پر حکومت بھی الرٹ ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد اور فساد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی کو بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی وہ کسی بھی تنظیم پارٹی یا جماعتوں سے وابستہ کیوں نہ ہو۔ Dilip Walse Patil On Loudspeaker Isse In Maharashtra
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس الرٹ ہے۔ مہاراشٹر میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کو لے کر حکومت ایک دو دنوں میں سرکلر جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمنامہ کے مطابق ہی لاؤڈاسپیکر کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ مسلسل حالات پر نظر رکھا جارہا ہے۔Dilip Walse Patil On Loudspeaker Isse In Maharashtra