مہاراشٹر حکومت کے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹو بینک میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پروین داریکر سے متعلق 123 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پر اپوزیشن بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کی جانب سے لگائے جارہے مسلسل الزامات کے بعد بدھ کو مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ جب ممبئی ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹو بینک کے فنڈ کی بے ضابطگی سامنے آئی تھی تب اس وقت مسٹر داریکر بینک کے صدر تھے اور بینک کے کئی ڈائریکٹر نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اجیت پوار کے قریب تھے۔