اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: کورونا ہدایات کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی برہم، پھر سے لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون - پھر سے لگ سکتا ہے ممبئی میں مکمل لاک ڈاون

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کووڈ 19 کے مدنظر اتوار کے روز کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ ریاست میں سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود صورتحال تبدیل نہیں ہو رہی ہے لہذا کورونا کے انفیکشن کو روکنے لئے مزید اقدامات پر کل ایک مرتبہ پھر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اب ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔

:کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی برہم
:کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی برہم

By

Published : Apr 10, 2021, 11:50 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں ابھی بھی کورونا کا قہر جاری ہے، اس لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ ایک بڑا فیصلہ لیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کی مشترکہ پری امتحان سیکنڈری سروس نان گزٹیٹ گروپ بی 2020 کو اتوار کے روز 11 اپریل 2021 کو منعقد ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وہیں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کل سہ پہر کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ ریاست میں سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود صورتحال تبدیل نہیں ہو رہی ہے لہذا کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لئے مزید اقدامات پر کل ایک مرتبہ پھر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اب ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ طلب کی جانے والی آل پارٹی میٹنگ میں وزیر محصول بالاصاحب تھورات، وزیر تعمیرات ایکناتھ شندے، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل، اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل اور ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے شریک ہوں گے۔ صوبہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ریاست میں مریضوں کی موجودہ تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگر اگلے چند دنوں میں یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جاتی ہے تو صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی لہذا لاک ڈاؤن پر یقیناً تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں حزب اختلاف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اگلے احکامات تک مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے داخلہ امتحان کو ملتوی کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرصدارت ہونے والی آن لائن میٹنگ میں کیا گیا جس میں کابینہ کے وزراء، قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما پروین دریکر، ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے اور سینیئر عہدیدار شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے کہا کہ پچھلی بار جب ایم پی ای سی کے امتحانات ملتوی ہوئے تھے تب میں نے آپ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اگلی تاریخ کا اعلان ہونے پر اس کو مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا مگر آج مہاراشٹر میں کورونا کی تشوشناک صورتال کی وجہ سے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ امتحان جلد ہی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ریاست میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی سرکار کی جانب سے ویکسینشن کی کمی کے ساتھ آکسیجن، بیڈ اور ایمبولینس کی کمی ہونے کی وجہ سے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریاستی حکومت لاک ڈاؤن نافذ کرسکتی ہے۔

ممبئی کی لائف لائن کہلائی جانے والی لوکل ٹرین کو عام شہریان کے لئے دوبارہ بند کیا جاسکتا ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ کورونا انفیکشن لوکل ٹرینوں میں ہونے والی بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔ اس لئے حکومت ٹرین کو بند کرنے کے متعلق فیصلہ لینے کا سوچ رہی ہے کیونکہ مقامی بھیڑ قابو میں نہیں ہے۔ مجموعی طور پر کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے موجودہ پابندیوں میں نرمی مل سکتی ہے یا نہیں؟ا ن باتوں کا خلاصہ کل ہونے والی میٹنگ کے ہی ہوسکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details