مہاراشٹر کے شعبۂ صحت میں دس ہزار تقرریوں کے لیے پونے میں ہونے والے امتحان کو ریاستی حکومت نے عین وقت پر ملتوی کردیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر نے ایک بیرونی ایجنسی نیاسا کی نااہلی کو امتحان ملتوی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے گروپ سی اور گروپ ڈی کی دس ہزار دو سو پانچ آسامیوں کے لیے 25 اور 26 ستمبر کو پونے شہر میں امتحانات ہونے والے تھے، اس امتحان میں آٹھ لاکھ امیدواروں نے فارم بھرے تھے۔