اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 30 نومبر تک لاک ڈاؤن میں توسیع - maha lockdown news

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 30 نومبر تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

مہاراشٹر: 30 نومبر تک لاک ڈاؤن میں توسیع
مہاراشٹر: 30 نومبر تک لاک ڈاؤن میں توسیع

By

Published : Oct 30, 2020, 11:26 AM IST

اطلاعات کے مطابق کورونا انفکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی ٹرینوں اور اسٹیشن پر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کرے۔

اس طرح کی معلومات ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابھے یاوالکر نے جی آر پی کمشنر رویندر شینگاونکر کو لکھے گئے خط میں دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ جرمانہ میونسپل باڈی کے ذریعہ۹ستمبر کو یا بعد میں گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن (ایم سی جی ایم) کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر کے مطابق عائد کیا جانا چاہیے۔ ممبئی مہا نگر پالیکا کی جانب سے عوامی مقامات پر ماسک نا پہنے والوں پر 200 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے مہاراشٹر میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ریاست کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ریاست میں 6 ہزار 738 کورونا انفیکشن کے نئے مریضوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 60 ہزار 766 ہوگئی۔

ریاست میں ایک لاکھ 30 ہزار 286ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 91 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔ اس طرح ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 43 ہزار554 ہوگئی ہے۔

یاوالکر نے خط میں مزید کہا ہے کہ ریاستی حکومت سرکاری ریلوے پولیس کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ مقامی ٹرینوں یا اسٹیشن کے احاطے میں ماسک نہیں پہننے والوں پر جرمانہ عائد کریں۔کورونا انفکشن کو روکنے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہے اور تمام مسافروں،کو ان ہدایات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

یاوالکر نے کہا کہ انہیں یہ خط بدھ کی شام موصول ہوا ہے اور ممبئی مہانگر پالیکا کے ساتھ مل کر ہم اس ہدایت پر عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے مہاراشٹر حکومت نے 5 اکتوبر سے ریاست بھر میں بار اور ریستوران کھولنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔ اس کے بعد 50 فیصد گنجائش کے ساتھ بار اور ریسٹورنٹ شروع کیا گیا تھا۔ ریاست میں اس وباء کے پیش نظر اس وقت اسکول اور کالج بند کردیئے گئے تھے۔ اسی اثنا میں ادھو حکومت نے منگل کے روز وسطی ریلوے کے ساتھ ساتھ مغربی ریلوے کو بھی ایک خط لکھ کر لوکل ٹرینوں کو شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details