اس کے ساتھ ہی کئی خواتین نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فوج کے اہلکاروں کو راکھی بھی باندھی۔
جہاں پولیس، نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف)،اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپونس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ان کی بے لوث خدمات کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
مہاراشٹر میں سیلاب سے متاثر علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائی کے دوران چھ برس کی بچی نے ایک فوجی اہلکار سے ہاتھ ملایا اور کہا کہ 'آپ بہت اچھا کام کرتے ہو'۔
بہنوں نے فوجی بھائیوں کو راکھی باندھی وہیں ریاست کے ضلع کولہاپور میں واقع راج پور گاؤں میں متعدد خواتین نے بحری فوج کے اہلکاروں کو راکھی باندھی جو امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ 'ایک خاتون نے بحری فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بھائی کی حیثیت سے اپنے دھرم کو پورا کیا ہے۔'
ضلع پونے کے سینیک وادی گاؤں میں جب ریسکیو ٹیم، آرمی، بحری فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے جوان پہنچے تب گاؤں کے لوگوں نے ان کی آرتی اتاری اور استقبال کیا۔
سینک وادی ایسا گاؤں ہے جہاں گاؤں میں موجود ہر خاندان کا ایک رکن فوج میں اپنے فرائض کو انجام دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ اب تک تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات میں پہنچا گیا ہے۔