ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر بھیونڈی میں شانتی نگر پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق موبائل چوری، موٹر سائیکل چوری، چین چھیننے اور بینگ اسمگلنگ (نشلی اشیاء) ایسے پانچ واقعات کا ارتکاب کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اکبر عرف جگگو جعفری (21) سالہ بھیونڈی، عتیق احمد انصاری (22) سالہ ساکن بھیونڈی، محمد ندیم قریشی (20) سالہ، کمل احمد انصاری (24) سالہ، محمد افضل وارثی (24) سالہ ساکن بھیونڈی کے خلاف مقدمات درج کیا گیا ہے۔