مہاراشٹر میں ہفتہ کے روز کورونا کے 5،760 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کورونا پر مکمل کنٹرول کرنے کے لئے کچھ دن کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کر سکتی ہے تاہم ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے اب اس طرح کے کسی امکان کو مسترد کردیا ہے۔
نائب وزیر اعلی اجیت پوار کا کہنا ہے کہ 'دیوالی کے دوران صوبہ مہاراشٹر میں بہت بڑا ہجوم دیکھنے کو ملا، جبکہ گنیش چتروتی کے دوران بھی ایسا ہی ہجوم دیکھا گیا تھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس وقت ہم متعلقہ محکموں سے بات کر رہے اور پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آٹھ یا دس دنوں تک صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔'