ممبئی: دو وزاء پر مشتمل ریاست کی کابینہ کی دوسری میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعلی ایکناتھ شندےاور نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے فی لیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نئی حکومت کے دوسرے کابینہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ ماہ شندے کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دی گئی تھی۔
Maharashtra cuts price of petrol, diesel: مہاراشٹر میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی - ویلیو ایڈڈ ٹیکس
مہاراشٹر کی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے فی لیٹر اور 3 روپے فی لیٹر کی تخفیف کیے جانے کو منظوری دی ۔ Maharashtra cuts price of petrol, diesel by Rs 5 and Rs 3 per litre respectively
وزیر اعلی شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے فی لیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کم کرے گی۔ جس کے رو سے دونوں کے داموں میں بھی کمی آئیگی۔ اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عام شہریوں کے فائدے کے لیے لیا گیا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست اس فیصلے کے لیے 6000 کروڑ کا بوجھ اٹھائے گی، یہ شیو سینا-بی جے پی حکومت کی عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Petrol, Diesel Prices Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل مستحکم