اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں صدر راج نافذ ہونے کے بعد کانگریس کے بعد اراکین اسمبلی دوپہر میں تقریباً ساڑھے بارہ بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔
کانگریس کے اراکین اسمبلی ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے
مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے سبب پانچ دن سے جے پور کے ایک ریزورٹ میں ٹھہرے کانگریس کے اراکین اسمبلی آج ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔
کانگریس کے اراکین اسمبلی دوپہر میں ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے
اس سے قبل کانگریس کے سینئر رہنما اویناش پانڈے نے ریزورٹ میں اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقات کر کے بات چیت کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے سبب خرید وفروخت سے بچانے کے لیے اپنے اراکین اسمبلی کو گزشتہ آٹھ نومبر کو جے پور لے کر آئی تھی اورانہیں ایک ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا تھا۔