اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے نے اڈاسا کوئلہ کی کان کا افتتاح کیا

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اڈاسا کوئلہ کی کان کا افتتاح کیا۔

Maha CM inaugurates coal mine near Nagpur
ادھو ٹھاکرے نے اڈاسا کوئلہ کی کان کا افتتاح کیا

By

Published : Jun 6, 2020, 9:11 PM IST

ادھو ٹھاکرے ناگپور کے قریب واقع مغربی کولفیلڈز کی اڈاسا کوئلہ کی کان کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آلودگی کی سطح کو کم کرنے اور کانوں کی افادیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کوئلہ کی کانوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود یہاں کوئلہ درآمد کیا جاتا ہے۔

اسی دوران مدھیہ پردیش میں بھی دو سرنگوں کا چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے افتتاح انجام دیا اس موقع پر مرکزی وزیر نتن گڈری اور پرہلاد جوشی بھی آلائن افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کےلیے کوئلہ بہت ضروری ہے اور اگر معیاری کوئلہ پر توجہ دی جائے تو ملک سے بجلی کی قلت دور ہوجائے گی اور کسانوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی فراہم کی جاسکے گی۔

اودھو ٹھاکرے نے امید ظاہر کی کہ کوئلہ کی کانوں سے آلودگی کو کم کرنے میں مد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں ماحول دوست ہونا چاہئے‘۔

اڈاسا کوئلہ کی کان کو 334 روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس کان سے ہر سال پندرہ لاکھ میٹرک ٹن کوئلہ کی پیداوار ہوسکے گی اور اس کان سے تقریباً 550 افراد کو ملازمت حاصل ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details