اردو

urdu

ETV Bharat / state

”خواتین کو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت جلد دی جائے گی”

ریاست مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اسلم شیخ نے یقین دہائی کروائی ہے کہ نوراتری کے پہلے دن سے خواتین کو ریلوے میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اسلم شیخ
مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اسلم شیخ

By

Published : Oct 19, 2020, 7:41 PM IST

خواتین کے لئے لوکل ٹرینوں میں سفر کے تعلق سے تذبذب کی صورتحال پر آج ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ممبئی پولیس کمشنر، بی ایم سی کمشنر اور ریلوے کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوئی مشترکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ نو راتری کے پہلے دن سے خواتین کے لئے ریلوے میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اسلم شیخ

انہوں نے کہا کہ ریلوے وزارت نے اس ضمن میں ریاستی حکومت سے لوکل ٹرینوں میں سفر کے لئے شرائط اور نئی گائیڈ لائن مانگی ہیں لہٰذا ہم نے ریاست کے چیف سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ ریلوے کو درکار گائیڈ لائن جلد از جلد فراہم کریں تاکہ ریاستی حکومت کے طے شدہ وقت یعنی نو راتری تہوار کے موقع پرلوکل ٹرینوں میں خواتین کو سفر کی اجازت ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت کے معاملے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے اس بات کو لیکر وہ ذاتی طور پر مرکزی وزیر برائے ریل پیوش گوئل سے بات کریں گے اور اُنہیں مطلع کریں گے کہ حکومت مہاراشٹر نے ریل وزارت کو درکار تمام سرکاری کارروائیوں کو مکمل کر لیا ہے لہٰذا مرکزی وزارتِ ریلوے جلد از جلد لوکل ٹرینوں میں خواتین کو سفر کرنے کی اجازت دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details