اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ٹویٹ کیس میں بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کا نام؟ - جے پی آئی ٹی سیل

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ پاپ اسٹار اہانا کے ٹویٹ کے بعد ملک کی متعدد شخصیات نے ٹویٹس کئے تھے اور ان ٹویٹس کی جانچ میں بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ

By

Published : Feb 15, 2021, 10:25 PM IST

وزیر داخلہ انِل دیشمکھ نے کہا کہ مشہور شخصیات کے ٹویٹ کیس کی تفتیش کے دوران بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کے ساتھ دیگر12 لوگوں(انفلوینسرز) کے نام سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے سچن تیندولکر، لتا منگیشکر، اکشے کمار، سنیل شیٹی جیسی اہم شخصیات نے ٹویٹ کیا تھا جس میں غیر ملکیوں کے ذریعہ کیے گئے ٹویٹ پر دھیان نہ دینے کی بات کہی گئی تھی۔ ساتھ ہی بھارت کی ایکتا اور مضبوطی کو بنائے رکھنے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

ان مشہور شخصیات کے ٹویٹ کو لے کر کانگریس ترجمان سچن ساونت نے وزیر داخلہ انِل دیشمکھ سے ان مشہور شخصیات ٹویٹس کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ٹویٹ میں بہت مماثلت ہے اور اس کا نمونہ بھی ایک طرح کا ہے۔ جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا۔

کانگریس نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ 'پاپ اسٹار رہانا کے ٹویٹ کے بعد سچن تیندولکر، لتا منگیشکر، ویراٹ کوہلی سمیت دیگر اسٹارز نے ٹویٹ کیا۔ ان میں سے بہت سے عام الفاظ ہیں جیسے سنیل شیٹی نے اپنے ٹویٹ میں ممبئی بی جے پی کے رہنما ہتیش جین کو ٹیگ کیا تھا۔

کانگریس ترجمان سچن ساونت نے کہا تھا کہ 'ان تمام ستاروں نے احتجاج کر رہے کسانوں کی موت پر کچھ نہیں کہا۔ وہ اتنے دن خاموش رہے لیکن اچانک ان سب نے ٹویٹ کرنا شروع کردیا۔

سچن ساونت نے کہا کہ ' ان شخصیات کے ٹویٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت کے دباؤ میں یہ ٹویٹس کئے گئے ہیں۔ ہم نے اس بارے میں وزیر داخلہ سے شکایت کی ہے اور انہوں نے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ اگر بی جے پی دوسری ریاستوں کی حکومت کا خاتمہ کرسکتی ہے تو پھر ان کے لیے بھارت رتن پر دباؤ ڈالنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہم سچن یا کسی کے ضمیر پر سوال نہیں اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ غیر ملکی شخصیات بشمول امریکی پاپ گلوکارہ رہانا اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ٹویٹ کیا جس کے بعد سچن تیندولکر اور اکشے کمار سمیت متعدد مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر 'انڈیا ٹوگیدر' اور 'انڈیا اگینسٹ پروپیگنڈہ' نامی ہیش ٹیگ بھی پوسٹ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details