اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں گزشتہ 15 دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی،اس سے کسانوں کا بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیر اتل ساوے نے ضلع کی امباد اور بدنا پور تحصیلوں کا دورہ کیا اور کسانوں کی تباہ شدہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ بارش کے سبب کسانوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ جب وزیر کی گاڑی کھیتوں میں نہیں پہنچی تو انہوں نے بیل گاڑی کے ذریعہ کسانوں کے کھیتوں میں پہنچے اور کسانوں سے بات کی۔ Maharashtra Atul Save Assesses Crop Damage On Decorated Cart in Aurangabad
Atul Save on Decorated Cart وزیر اتل ساوے نے بیل گاڑی پر بیٹھ کر فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا
مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں جس کا معائنہ کرنے کے لیے ضلع کے وزیر اتل ساوے نے بیل گاڑی پر بیٹھ کر نقصان کا جائزہ لیا۔ وزیر نے ضلع کلیکٹر کو ہدایت دی کہ جلد از جلد کسانوں کی فصلوں کے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ تیار کریں تاکہ معاوضہ دینے کا انتظام کیا۔ Atul Save on Decorated Cart
یہ بھی پڑھیں:Pulitzer Award Winner Sana Irshad: پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر روکا گیا
انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ کسانوں کو جلد مالی امداد دی جائے گی۔ اس دوران وزیر کے ساتھ ایم ایل اے نارائن کوچے، ضلع کلکٹر اور سرکاری ملازمین بھی موجود تھے۔ وزیر نے ضلع کلکٹر کو تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسانوں کو وقت پر معاوضہ دینے کا انتظام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ Atul Save on Decorated Cart