اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر متوقع نتائج پر ایم آئی ایم کا ردعمل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم نے 44 اسمبلی نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن محض دو ہی سیٹوں پر اسے جیت نصیب ہوئی۔

غیر متوقع نتائج پر ایم آئی ایم کا ردعمل

By

Published : Oct 24, 2019, 8:21 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ایم آئی ایم کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے مخالف امیدواروں پر الزام عائد کیا کہ تمام ہی پارٹیوں نے مل کر ایم آئی ایم کو مہاراشٹر میں شکست دینے کی سازش رچی ہے۔

ایم آئی ایم کا ردعمل، ویڈیو

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2014 میں اورنگ آباد سینٹرل حلقہ اسمبلی سے ایم آئی ایم نے کامیابی درج کی تھی لیکن اس مرتبہ اسے شکست ملی، لیکن ہم اس شکست سے مایوس نہیں ہیں بلکہ اپنی ہار کا جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ مالیگاؤں حلقہ اسمبلی سے ایم آئی ایم کے کامیاب امیدوار مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے اپنی جیت کا سہرا عوام کے سر باندھا۔

انہوں نے کہا کہ میری جیت پورے شہر کی عوام کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد کے تینوں اسمبلی حلقوں ایم آئی کو شکست ملی جبکہ مالیگاؤن سینٹرل اسمبلی نشست سے اسے شاندار کامیابی ملی ہے، جہوں اس کے امیدوار نے تقریباً 40 ہزار ووٹ سے جیت درج کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details