شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے سلوڑ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا مسلمانوں کی دشمن نہیں ہے بلکہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔
شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، ویڈیو انہوں نے کہا کہ شیوسینا کا اصل جھگڑا پاکستان سے ہے اور پاکستان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کہ وہ بھارت پر حملہ کرے، لیکن اگر اس نے بھارت پر حملہ کیا تو ہم پاکستان کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
واضح رہے کہ سلوڑ اسمبلی حلقے سے شیوسینا نے کانگریس کے باغی رہنما اور موجودہ رکن اسمبلی عبدالستار کو امیدوار بنایا۔
عبدالستار کا حوالہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نےکہا کہ مسلمان بھی شیوسینا کی طاقت ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے برادران وطن کو مخاطب کرکے کہا کہ پاکستان کا بم ہندو اور مسلمان میں فرق نہیں کرے گا اس لیے ہمیں اس کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا چاہیے۔