ممبرا کلوا اسمبلی نشست پر ایم آئی ایم کے امیدوار کی جانب سے پرچہ واپس لینے کے بعد اس بات پر بحث جاری تھی کہ اب ایم آئی ایم حلقے میں کس امیدوار کی حمایت کرے گی؟
مہاراشٹر کے ممبرا کلوا اسمبلی نشست پر ایم آئی ایم کے عہدیداروں نے صورتحال واضح کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
اس اسمبلی نشست سے ایم آئی ایم امیدوار برکت اللہ شیخ نے اچانک پرچہ نامزدگی واپس لیتے ہوئے نشنلشٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے امیدوار اور ان کی کارپوریٹر بہو کو پارٹی سے بر طرف کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے امیدوار ابو التمش فیضی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔