اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کا تازہ رجحان: بی جے پی - شیوسینا کو واضح اکثریت

ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں پولنگ مکمل ہوگئی۔ پولنگ کے بعد ابتدائی رجحان کے مطابق بی جے پی شیوسینا ریاست میں دوبارہ حکومت سازی کر سکتی ہے۔

پھر زعفرانی اتحاد کی کامیابی کا رجحان

By

Published : Oct 21, 2019, 7:51 PM IST

بی جے پی نے دفعہ 370 کی منسوخی پر پوری انتخابی مہم چلائی جس کا کہیں نہ کہیں حزب اختلاف مقابلہ نہیں کر سکا۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر میں 9 انتخابی ریلیز میں خطاب کیا جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 18 ریلیز میں خطاب کیا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دونوں ریاستوں میں کل سات ریلیز میں خطاب کیا جبکہ سونیا گاندھی نے ایک بھی ریلی میں خطاب نہیں کیا۔

پھر زعفرانی اتحاد کی کامیابی کا رجحان

مختلف ایگزٹ پول کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی شیوسینا اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوتے نظر آ رہی ہے اور ریاست میں ایک بار پھر زعفرانی اتحاد کے ذریعے حکومت سازی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اس انتخابات میں کانگریس اور این سی پی اتحاد کو مزید نقصان ہونے کا رجحان بھی نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 122، شیوسینا نے 63، کانگریس نے 42 اور این سی پی نے 41 نشستوں پر جیت درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details