اردو

urdu

By

Published : Mar 1, 2021, 7:20 AM IST

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ادھوٹھاکر حکومت کی نصف کابینہ کورونا متاثر, جانیے پوری تفصیلات

مہاراشٹر میں کورونا کی مہلک بیماری اپنے پورے آب و تاب سے قہر برپا کر رہی ہے۔ مہا وکاس آگھاڑی حکومت میں شامل نصف کابینی وزراء اور مملکتی امور کے وزراء بھی اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

Maharashtra 50 percent ministers tests positive for COVID-19
مہاراشٹر: ادھوٹھاکر حکومت کی نصف کابینہ کورونا متاثر, جانیے پوری تفصیلات

مہا وکاس آگھاڑی میں شامل وزراء پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے۔ کہ ریاست مہاراشٹر میں پھیلنے والا کورونا وائرس وزراء میں بھی تیزی سے سراعت کر رہا ہے۔

روزانہ کوئی نہ کوئی وزیر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کی تفصیلی اطلاع دیتے ہوئے ریاستی عوام کو کورونا سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ریاستی کابینہ کے 33 وزراء میں سے 17 کو کورونا کا مرض لاحق ہوچکا ہے۔10 میں سے 6 وزرائے مملکت کو کورونا نے متاثر کیا ہے۔ یعنی 43 میں سے 23 وزراء کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ ان میں سے کچھ نے کورونا پر قابو پالیا ہے جبکہ کچھ اب بھی کورونا مثبت ہیں۔

حال ہی میں وزیر صحت راجیش ٹوپے، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے وزیر راجندر شنگانے،چھگن بھجبل اور سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اسکول ایجوکیشن بچو کڑو تو دوسری مرتبہ بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں یہ اطلاع خودانہوں نے ٹویٹر پر شیئر کیں۔ بچو کڑو اور راجیش ٹوپے سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے کورونا کی جانچ کرانے کی اپیل دونوں وزیراء نے کی ہے۔

بچو کڑو 19 دسمبر 2020 کو پہلی بار کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے ۔ دوسری جانب ممبئی میں کانگریس کے نومنتخب ریاستی صدر نانا پٹولے کے گھر سے دو افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لہذا نانا پٹولے نے خود کوکورنٹائن کرلیا ہے۔

ریاستی کابینی وزراء میں وزیر ہاوسنگ جتندر آہواڑ اپریل میں کورونا انفکشن کا شکار ہوئے۔اسی طرح وزیر مملکت برائے تعمیر اشوک چوان(کانگریس) 25 مئی کو کورونا انفکشن کا شکار ہوئے۔

راشٹر وادی کانگریس کے وزیر برائے سماجی انصاف دھننجے منڈے 12 جون کو کورونا سے متاثر ہوئے۔ کانگریس کے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ 20 جولائی کو کورونا مثبت پائے گئے۔این سی پی کے وزیر برائے تعاون بالا صاحب پاٹل 15 اگست کو کورونا کا شکار ہوئے۔ کانگریس کے وزیر برائے ڈیری ڈیولپمنٹ و مویسی پالن سنیل کیدار 3 ستمبر کو کرونا سے متاثر ہوئے۔

کانگریس کے وزیر توانائی نتن راوت 18 ستمبر کو کورونا مثبت پائے گئے۔این سی پی کے وزیربرائے دیہی ترقیات حسن مشرف 18 ستمبر کو کورونا سے متاثر ہوئے۔اسی طرح شوسینا کے شہری ترقیاتی کے وزیر ایکناتھ شندے 24 ستمبر کو کورونا جیسی مہلک بیماری کی زد میں آئے۔

کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ 22 ستمبر کو اس مہلک وبا سے صحتیاب ہوئیں۔

شیوسینا کے وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب 12 اکتوبر کو کورونا کی بیماری سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ریاستی نائب وزیر اعلی اور این سی پی کے سینئر رہنما اجیت داد پوار 26 اکتوبر کو اس مہلک بیماری سے شفایاب ہوئے۔ این سی پی کے ایک اور سینئر رہنما اور وزیر آبی وسائل جینت پاٹل 18 فروری یعنی اسی مہینے کورونا سے نجات حاصل کیے۔

ریاستی وزیر صحت راجیت ٹوپے 18 فروری کو کورونا سے ٹھیک ہو کر گھر واپس آئے۔این سی پی کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ 5 فروری کو کورونا سے لڑنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گھر واپس آئے۔ریاستی وزیر خوراک راجیندر شنگانے 16فروری، سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے 18فروری، ریاستی وزیر اور ناسک شہر کے نگراں وزیر چھگن بھجبل 18فروری کو کورونا سے ٹھیک ہوکر اپنے کام پر لوٹے اسی طرح وزرائے مملکت میں وزیر محصول عبد الستار (شیوسینا) 22 جولائی، وزیر ماحولیات روہیو سنجے بنسوڑ 23 فروری،شہری ترقی و توانائی کے وزیر پراجکتہ تنپورے 7 ستمبر،کانگریس کےوزیر تعاون و زراعت وشوجیت کدم 11 ستمبر، ریاستی اسکول ایجوکیشن(آزاد) بچوکڑو 19 ستمبر، وزیر مملکت برائے امور ستیج پاٹل 9 فروری، وزیر آبی وسائل دتاترے بھرن و بچو کڑو(دوبارہ) 19 فروری، ریاستی وزیر دادا بھوسے 29ستمبر کو کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد اپنے کاموں پر دوبارہ لوٹ آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے حکومت کی نصف کابینہ کورونا سے متاثر رہی ہے۔ یعنی56 فیصد وزراء کو کورونا جیسی مہلک بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا ۔ وزرائے مملکت کے 6 وزراء کوکورونا کا مرض لاحق ہوا تھا ، جس کا مطلب ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی میں وزرائے مملکت کے لیے کورونا کی شرح 60 فیصد ہے۔ اگر ان دونوں کی مشترکہ فیصد کو نکال لیا جائے تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ کل کابینہ کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ کورونا مثبت ہوچکا ہے۔

دوسری جانب کورونا سے اب تک محفوظ رہنے والے کابینی وزراء میں ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، وزیر صنعت سبھاش دیسائی،وزیر محنت دلیپ والسے پاٹل ،وزیر محصول بالاصاحب تھورات، پسماندہ طبقات کے وزیر وجئے وڈیٹیور، وزیر میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ ، وزیر جنگلات سنجے راٹھوڑ، وزیر آب فراہمی گلاب راو پاٹل،قبائلی ترقی کے وزیر سندیپ بھامرے،وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہبود یشومتی ٹھاکر ،وزیر سماجی انصاف شنکر راگ داکھ، وزیر سیاحت ادتیہ ٹھاکرے شامل ہیں۔ وزرائے مملکت میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ شمبو راج دیسائی،صحت عامہ کے وزیر راجیندر پاٹل وغیرہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details