مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 195 پولیس اہلکار کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اس کے علاوہ ریاست میں ابھی تک 257 پولیس اہلکار اس مہلک وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فی الحال 2462 پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملنے والے نئے پازیٹیو کیسز کے بعد مہاراشٹر میں 24 ہزار 581 پولیس اہلکار کورونا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس میں سے 21 ہزار 862 اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مہاراشٹر پولیس نے مزید کہا کہ '22 مارچ سے کووڈ 19 سے متعلق پولیس ایکشن کے دوران 370 پولیس اہلکاروں پر حملے ہوئے ہیں جس میں 90 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور معاملے میں ابھی تک 898 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔