اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Bloc Allaince بھیڑ اور بکریاں جنگل میں شیر سے نہیں لڑ سکتیں: ایکناتھ شندے - مہاراشٹر کے وزیراعلی کا بیان

ملک میں 2024 کے عام انتخابات کے لئے اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت کو شکست دینے کے لئے اتحاد کیا ہے جس کو 'انڈیا' کا نام دیا گیا ہے۔ Opposition Parties United against Modi Govt for 2024 Elections.

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 1:24 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دینے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں لیکن بھیڑ اور بکریاں جنگل میں شیر سے نہیں لڑ سکتیں۔ شندے نے کہا کہ بھیڑ اور بکریاں جنگل میں شیر سے لڑنے کے لیے اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ شیر ہمیشہ شیر ہوتا ہے اور وہ جنگل پر راج کرتا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو چیلنج کرنے کے لیے اپوزیشن کے متحد ہونے کے سوال پر شیوسینا لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن صرف وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دینے کا سوچتی ہے۔ مجھے کہیں بھی اپوزیشن کے مقابلے میں کھڑا کوئی نظر نہیں آتا۔

مہاراشٹر سے لوک سبھا کے لیے 48 اراکین منتخب ہوتے ہیں۔ لوک سبھا ممبران کی تعداد کے لحاظ سے اتر پردیش کے بعد مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ اتر پردیش سے پارلیمنٹ کے ایوان کے لیے 80 ارکان منتخب ہوتے ہیں۔ مہاراشٹر میں این ڈی اے کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ "میری حکومت (بی جے پی-شیو سینا- اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی گروپ) کو اجیت پوار کے ہمارے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کرنے کے بعد 215 سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: گھمنڈیا اتحاد کا ایجنڈا سناتن کو تباہ کرنا اور ملک کو غلام بنانا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا نام لیے بغیر شندے نے کہا کہ ہم لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لوگ فیصلہ کریں گے کہ وہ کسی ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جو ان کے لیے کام کرے یا وہ کسی ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جو صرف گھر میں بیٹھا ہو۔ ان الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال اپوزیشن کے لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، شندے نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ وہ کسی کو ایسے ہی تنگ نہیں کرتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details