اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protests In Aurangabad: لوک وکاس پریشد کا اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان District Collector Sunil Chauhan نے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیتے ہوئے پٹرول، ڈیزل اور سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکٹ کو لازمی قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی کچھ تنظیموں نے ضلع کلکٹر کے حکم کو ڈکٹیٹرشپ سے تعبیر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لوک وکاس پریشد کا اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لوک وکاس پریشد کا اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Dec 1, 2021, 7:41 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لوک وکاس پریشد Lok Vikas Parishad نے ضلع کلکٹر پر عوام کو خوفزدہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کے تحت ضلع کلکٹر Protests Against Aurangabad District Collector کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ضلع کلکٹر سنیل چوہان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی لوک وکاس پریشد نے کیا ہے۔

لوک وکاس پریشد کا اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیتے ہوئے پٹرول، ڈیزل اور سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکٹ کو لازمی قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی کچھ تنظیموں نے ضلع کلکٹر کے حکم کو ڈکٹیٹرشپ سے تعبیر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ عوام پر زبردستی کی جارہی ہے، انہیں مجبور و بے بس کیا جارہا ہے، یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

لوک وکاس پریشد نے ضلع کلکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور فوری کلکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کے مطابق زبردستی لوگوں میں خوف وہراس پیدا کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details