اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگپور میں 15 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن

مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب 15 تا 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

Lockdown in Maharashtra's Nagpur from March 15
ناگپور میں 15 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن

By

Published : Mar 11, 2021, 2:20 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 2:43 PM IST

ناگپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نتن راوت نے کہا کہ ناگپور میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر 15 تا 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 1700 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اسی لیے لاک ڈاؤں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روات نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سروسز جاری رہیں گی، وہیں دواخانے اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ناگپور میں 15 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن

راوت نے کہا کہ ایسی صورتحال اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ لوگوں نے کرفیو کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورنٹائن مریض بھی شہر میں گھومتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی بلا ضرورت باہر نہیں جائے گا، بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پولیس کمشنر کو بھی سخت کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران نجی دفاتر بند رہیں گے۔ راوت نے کہا کہ سرکاری دفاتر 25 فیصد جاری رہیں گے۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 2:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details