اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کریں، ورنہ لاک ڈاؤن کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے' - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے گزشتہ روز عوام سے اپیل کی کہ ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کریں ورنہ لاک ڈاؤن کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے۔

Lockdown in 8 days if people don't follow Covid norms: Maharashtra CM
'کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کریں، ورنہ لاک ڈاؤن کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے'

By

Published : Feb 22, 2021, 6:55 AM IST

ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کر تے ہوئے ہدایات جاری کی ہے انہوں نے کہا کہ پیر 22 فروری سے مہاراشٹر بھر میں تمام سرکاری ،سیاسی، مذہبی و سماجی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی، سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے، بلا ضرورت ہجوم نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ بنانے کو ترجیح دیں ۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر عوام ماسک نہ لگائیں گے اور سماجی دوری کا اہتمام نہیں کریں گے تو پھر آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا اور اس کی ذمہ داری عوام پر ہوگی ۔

انہوں نے عوام سے پوچھا کہ لاک ڈاؤن لگانا یا نہیں لگانا یہ عوام کو طئے کرنا ہوگا ۔اس لیے ضروری ہے کہ بلا ضرورت سڑکوں اور بازاروں میں نہ نکلے ۔سماجی دوری کا خیال رکھیں ۔ماسک پہنیں اور اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار سے تعاؤن کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details