واضح رہے کہ اس وارڈ کے کارپوریٹر مرحوم بلند اقبال اور نہال احمد کے انتقال کے بعد جنتادل سیکولر سے مستقیم ڈگنیٹی امیدواری کر رہے ہیں۔
وہیں دیگر امیدواروں میں کانگریس سے فاروق قریشی، اسماعیل جمن آزاد، محمد عمران آزاد اور مومن عبدالخالق آزاد ہیں۔
مالیگاؤں شہر کے وارڈ نمبر 12 میں اسلام پورہ، قدوائی روڈ، گڑبازار، وشنت واڑی اور دیگر علاقے ہیں۔ الیکشن ووٹرس لسٹ کے مطابق 24 ہزار 514 ووٹیں ہیں۔ جن میں مرد حضرات کی 12 ہزار 408 اور خواتین کی 12 ہزار 106 ووٹوں پر مشتمل ہیں۔
اس وارڈ سے مرحوم بلند اقبال جنتادل سیکولر سے منتخب ہوئے تھے۔
جنتادل سیکولر سے مستقیم ڈگنیٹی کی مضبوط دعویداری سمجھی جا رہی ہے کیونکہ مستقیم ڈگنیٹی مرحوم نہال احمد کے خاندان سے ہیں اور شان ہند نہال احمد کے شوہر ہیں۔
مستقیم ڈگنیٹی یوں تو ہمیشہ سے نہال احمد کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں شریک رہے اور بعد میں بلند اقبال کے ساتھ جنتادل سیکولر کی باگ دوڑ سنبھالی۔ اب دونوں کے انتقال کے بعد پہلی بار امیدواری کر رہے ہیں۔
موصوف ہمیشہ سیاسی و سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ خاص کر بابری مسجد بچاؤ اور دستور بچاؤ کمیٹی میں بطور فعال رکن ہیں۔