اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے گزرنے والے دھولیا-سولاپور قومی شاہراہ پر کنڑا تعلقہ کے تپرگاؤں کے قریب ایک ٹرک ڈرائیور نے اسٹیرنگ پر سے کنٹرول کھو دیا۔ جس وجہ سے ٹرک بیس فٹ نیچے پانی میں جا گرا۔ لال مرچ کے بورے سے بھرا ٹرک ندی پر بنے پل سے نیچے 20 فٹ ندی میں جا گرا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور اس کا ساتھی بال بال بچ گئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک لال مرچ آندھرا پردیش سے راجستھان لے جا رہا تھا۔ زخمیوں کو اورنگ آباد کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ندی کے پانی میں ایک ٹرک نظر آ رہا ہے اور تھیلے پانی میں تیر رہے ہیں۔ ندی میں ٹرک گرنے کی جیسے ہی خبر گاؤں والوں کو ملی۔ گاؤں کے لوگ ندی کے پل کے قریب پہنچے اور ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو ندی سے باہر نکالا۔