شرد پوار نے کہا کہ 'پارٹی کے کارکنان کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکنان سے سبق سیکھنا چاہیے کہ لوگوں کے رابطے میں کیسے رہا جائے۔'
آئندہ انتخابات کے مدنظر شرد پوار نے کارکنان سے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے گھر گھر جا کر ملاقات کریں۔

شرد پوار نے آر ایس ایس کے کارکنان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کو دیکھنا چاہیے کہ آر ایس ایس کے کارکنان کیسے تشہیر کرتے ہیں۔ اگر وہ پانچ گھروں میں جاتے ہیں اور ایک بند رہتا ہے تو وہ بار بار وہاں جاتے ہیں جب تک کہ اپنا پیغام نہ پہنچا دیں۔ لوگوں کے رابطے میں کیسے رہنا ہے، اسے آر ایس ایس کے کارکنان اچھے سے جانتے ہیں۔
رواں برس میں ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں جس کے مدنظر شرد پوار نے کہا کہ 'پارٹی کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ آج سے ہی گھر گھر جا کر لوگوں سے ملاقات کریں اور پارٹی کی تشہیر شروع کر دیں۔