اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lashkar Wali Eidgah Jogging Track Case: مالیگاؤں جاگنگ ٹریک معاملہ پر جمعیتہ العلماء کورٹ سے رجوع ہوگی - جمیعتہ العلما ہائی کورٹ سے رجوع ہوگی

جعیتہ العلماءJamiat Ulama-i-Hind مالیگاؤں مدنی روڈ کے جنرل سیکریٹری عبدالمالک نے اس معاملہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لشکروالی عیدگاہ ٹرسٹ کے مطابق گزشتہ کئی سال قبل فوجی چھاؤنی میں مقیم فوجیوں کیلئے مرحوم قاضی عبدالخالق کے نام پر پچاس ایکڑ زمین بخشش کی گئی تھی جس میں عیدگاہ وغیرہ شامل ہیں

لشکروالی عیدگاہ
لشکروالی عیدگاہ

By

Published : Jan 31, 2022, 11:30 AM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے کیمپ علاقے میں واقع لشکروالی عیدگاہ پر زیرِتعمیر جاگنگ ٹریک کے سبب مسلمانانِ شہر میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے. اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) کے زمہ داران سے خصوصی بات چیت کی. Lashkarwali Eidgah jogging track case

دوران گفتگو جمعیتہ العلماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) کے جنرل سیکریٹری عبدالمالک نے اس معاملہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لشکروالی عیدگاہ ٹرسٹ کے مطابق گزشتہ کئی سال قبل فوجی چھاؤنی میں مقیم فوجیوں کیلئے مرحوم قاضی عبدالخالق کے نام پر پچاس ایکڑ زمین وقف کی گئی تھی جس میں عیدگاہ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں-

لشکروالی عیدگاہ

انہوں نے کہا کہ1981میں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر عبدالرحمن انتولے کے حکم پر کالج گراونڈ اور باقی زمین کو محکمہ محصول کے سپرد کیا گیا تھا اور پوری زمین کو میدان کی صورت میں رکھتے ہوئے صرف پانچ موقع پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عیدالفطر، عیدالاضحیٰ، یوم آزادی، یوم جمہوریہ اور یوم مہاراشٹر کے اعتبار سے پروگرام اور عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے باقاعدہ محکمے سے اجازت لازمی قرار دی گئی تھی . لیکن گزشتہ دنوں لشکروالی عیدگاہ پولیس پریڈ گراؤنڈ کے ایک حصہ میں جاگنگ ٹریک کا سنگ بنیاد ریاستی وزیر زراعت و رکن اسمبلی دادا بھسے کے ہاتھوں رکھا گیا.

واضح رہے کہ زیر تعمیر جاگنگ ٹریک کی وجہ سے مسلمانانِ شہر میں ناراضگی و تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے. انہوں نے کہا کہ لشکروالی عیدگاہ کے تحفظ و حفاظت کیلئے جمعیتہ العلماء جلد ہی ہائی کورٹ سے رجوع ہوگئی.

وہیں اس تعلق سے جمعیتہ العلماء (مدنی روڈ) کے سیکریٹری مولانا امتیاز اقبال نے لوگوں کو اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لشکروالی عیدگاہ کے تحفظ کیلئے جمعیتہ العلماء اور عیدگاہ ٹرسٹ شروع دن سے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے انتظامیہ تمام معاہدے کی پاسداری کرتی آرہی ہے جس کے باعث پرامن طریقے سے نماز عیدین کی ادائیگی اطمینان و سکون سے کی جاتی ہے. انہوں نے ریاستی وزیر زراعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اقتدار کا بے جا استعمال کرکے شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں. اور ایک سازش کے تحت اس جاگنگ ٹریک کی تقریب سنگ بنیاد تعطیل کے دن منعقد کی گئی۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: تاریخی لشکر والی عید گاہ میں نماز عیدالفطر نہیں ہوگی

ایک سوال کے جواب میں مولانا امتیاز نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز میں تقریباً پورا میدان بھرنے کے بعد بھی جگہ کی تنگی محسوس ہوتی ہے. اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری عناصر کو میدان سے دور کردیا جائے اور جاگنگ ٹریک نہ بنائے جائے یہ جگہ قومی ورثہ ہے اسکی حفاظت کی ذمہ داری پوری قوم کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details