ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور مختلف ٹرانسپورٹ سہولیات کی پابندیوں کے درمیان مہاراشٹر میں یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔
مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک حاملہ خاتون کو درد زہ کے بعد ہسپتال لے جایا جا رہا تھا، راستے میں درد بڑھ گیا، جس کے بعد مقامی لوگ اسے ایک اے ٹی ایم کے کیبن میں لے کر گئے، وہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔
حاملہ نے اے ٹی ایم میں بچے کو جنم دے دیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچے اور ماں کو ہسپتال پہنچایا، ہسپتال میں ڈاکٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحتیاب ہیں۔
حاملہ خاتون کو لیبر پین ہونے کے بعد اہل خانہ اسے پونے کے کوریگاؤں سے اورنگ آباد کے راستے ضلع یاتمل کی طرف لے کر جارہا تھا۔