تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے اتوار کی دوپہر مہاراشٹر کے اپنے ہم منصب اُدھوٹھاکرے سے ملاقات KCR meets Uddhav Thackeray in Mumbai کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ممبئی میں ہوئی۔
یہ ملاقات مرکز کی مودی حکومت کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی مہم KCR Campaign to unite Different Political Parties against the NDA Government کا ایک حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Villagers Boycott Polling: اترپردیش اسمبلی انتخابات تیسرا مرحلہ، ان مقامات پر ووٹنگ کا بائیکاٹ
مہاراشٹر کے وزیراعلی نے وفاقی انصاف کے لئے چندرشیکھرراؤ کی جد و جہد کی مکمل حمایت کی ہے۔ ان دونوں رہنماوں کی ملاقات سے ایک مرتبہ پھر مرکز میں بی جے پی مخالف محاذ کی تشکیل کی قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں۔
ادھو ٹھاکرے کی دعوت پر راؤ نے یہ ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے خلاف چندرشیکھرراؤ کے احتجاج کو شیوسینا کی حمایت کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلے ہی تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی، راؤ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
یواین آئی