اردو

urdu

By

Published : Jun 11, 2020, 8:50 PM IST

ETV Bharat / state

مزدوروں کی امداد کے لیے کترینہ کمربستہ

کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن نے یومیہ مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے، اور ان کی حالت بد سے بدتر کردی ہے۔

مزدوروں کی امداد کے لیے کترینہ کمربستہ
مزدوروں کی امداد کے لیے کترینہ کمربستہ

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور باربی گرل کترینہ کیف یومیہ مزدوری پانے والے مزدوروں کی مدد کے لیے ایک بار پھر آگے آئی ہیں،جس کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔

باربی گرل کترینہ کیف یومیہ مزدوری پانے والے مزدوروں کی مدد کے لیے ایک بار پھر آگے آئی ہیں،جس کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان کترینہ کیف بھی انڈسٹری سے وابستہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہیں اور انہوں نے بھی سلمان خان کی طرح پرخلوص انداز میں غریبوں اور یومیہ مزدوروں کی امداد کی ہے۔

کترینہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بیوٹی برانڈ کے ذریعہ یومیہ مزدوری پانے والے مزدوروں کی مدد کریں گی

حال ہی میں کترینہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بیوٹی برانڈ کے ذریعہ یومیہ مزدوری پانے والے مزدوروں کی مدد کریں گی۔

کترینہ نے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا کے بھنڈارا ضلع میں یومیہ تنخواہ پانے والے ملازمین کی مدد کریں گی، اس میں کھانا اور سینیٹری پیڈ سے وابستہ تمام ضروری اشیا شامل ہیں۔

کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن نے یومیہ مزدوروں کی کمر توڑ دی ہے، اور ان کی حالت بد سے بدتر کردی ہے

ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی لوگوں کا تعاون کرنے کی درخواست کی ہے کیوں کہ ضرورت کے وقت کی جانے والی ہر مدد معنی رکھتی ہے، اور غریبوں کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details