اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارنب کی گرفتاری پر جے پی نڈا نے کیا کہا؟

ری پبلک ٹی کے سینیئر صحافی ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس کے ذریعے گرفتار کئے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ 'ارنب کی گرفتاری صحافت کا سیاہ دن ہے۔

nadda
nadda

By

Published : Nov 4, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Nov 4, 2020, 5:36 PM IST

بی جے پی صدر جے پی نڈا بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پہنچے تھے، پٹنہ ایئر پورٹ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک صحافی کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک بات ہے اور آج کا دن صحافت کے لیے کافی برا دن ہے۔

ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر جے پی نڈا برہم

نڈا نے کہا کہ ایمرجنسی کے بعد سے آج تک کانگریس نے جو بھی کام کیا ہے وہ یقیناً قابل مذمت ہے اور اس بار ہم صحافیوں پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ کانگریس کا طریقہ بن گیا ہے کہ جو بھی فیصلہ اس کے خلاف آتا ہے وہ اس کی مخالفت کرنے اتر جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں ایک صحافی کے ساتھ کانگریس نے ایسا کرنا شروع کیا ہے کیوں کہ صحافی کانگریس کی ناکامیوں کو اجاگر کرتا ہے۔

جے پی نڈا نے کہا کہ 'مہاراشٹر حکومت کے اس رویہ کا عوام جواب دے گی۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details