اورنگ آباد میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی طبی جانچ کروائی گئی جس میں چالیس سے زیادہ رپورٹرز ،کیمرا مین اور ڈرائیور کا طبی معائنہ کیا گیا ان کی سفری تفصیلات حاصل کیں گئیں ساتھ ہی سوئپ کے نمونے بھی لیے گئے۔
اورنگ آباد: رپورٹرز اور کیمرہ مین کا کورونا ٹیسٹ - تیسرا دن یوٹیوب چینل
مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں اورنگ آباد میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔
اورنگ آباد: رپورٹرز اور کیمرا مین کا کورونا ٹیسٹ
کورونا وائرس کا کیمپ آئندہ چار دن تک جاری رہے گا پہلا دن الیکٹرونک میڈیا کے لیے رکھا گیا ہے دوسرا دن پرنٹ میڈیا کے لیے تیسرا دن یوٹیوب چینل کے لیے رکھا گیا ہے اور چوتھا دن آشا ورکرز جو اورنگ آباد میں ڈور ٹو ڈور سروے کر رہے ہیں ان کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں کیا جائے گا۔