مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے مشرق اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار رئیس شیخ کی حمایت میں جے این ایو طلبأ یونین کے سابق رہنما عمر خالد اور شہلا رشید نے عوام سے خطاب کیا۔
جے این یو طلبأ یونین کے سابق رہنماؤں کا خطاب عمر خالد نے اپنے خطاب کے دوران آر ایس ایس، بی جے پی اور ماب لنچنگ، بے روزگاری، نوٹ بندی جی ایس ٹی سمیت ملک کے اہم مسائل کو بیان کیا۔
مزید یہ کہ عمر خالد نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں ونائک ساورکر کو بھارت رتن دئے جانے کے وعدے پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ''ویر ساورکر نہیں مخبر ساورکر نام دیجئے''۔
جے این یو طلبأ یونین کے سابق رہنماؤں کا خطاب عمر خالد نے ہاتھ میں ساورکر کے معافی نامہ کی کاپی کو لہراتے ہوئے کہا کہ ساورکر نے انگریزوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا تھا کہ 'مجھے جیل رہا کردو تمہارا زندگی بھر وفادار رہونگا کچھ نوجوان بھٹک گئے ہیں مجھے جیل سے رہا کردو میں انہیں بھی انگریزوں کے ساتھ کھڑا کرودونگا'۔
ایسے میں عمر خالد نے کہا کہ 'ایسے شخص کو بی جے پی بھارت رتن دینے کی بات کررہی گوڈسے کو شہید بولنے والے کل اسے بھی بھارت رتن دیں گے جو مہاتما گاندھی قاتل ہے، 'اگر بھارت رتن دینا ہے تو ساورکر کو نہیں شہید ہیمنت کرکرے کو دیا جائے'۔
عمر خالد نے کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں گزشتہ تین برسوں میں 12 ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے موجودہ حکومت کے پاس کسانوں کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ ایک کرشی پردھان ملک میں جو کسانوں کے غدار ہے وہ ملک کے غدار ہے ہیں۔
جبکہ وہیں دوسری جانب ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی امیدوار جتیندر اہواڑ کی حمایت میں دہلی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبأ رہنما کنہیا کمار بھی پہنچے ہوئے تھے۔