کورونا وائرس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز سے ہر خاص و عام پریشان ہے۔ اس لیے مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر پارٹی کے کارکنان نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جیل بھرو آندولن کیا۔
پانچ اپریل کو جاری کئے گئے جی آر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ جمعہ کی شب آٹھ بجے تا پیر کی صبح سات بجے تک سخت لاک ڈاؤن نافذ رہے گا لیکن پولیس انتظامیہ منگل سے ہی تمام دوکانیں بند کرواتی نظر آئی۔ جس کے سبب جنتادل سیکولر نے جیل بھرو آندولن کیا۔
اس تعلق سے جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے گزشتہ شب ہی کہا تھا کہ اگر پولیس چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کی دکانیں بند کرواتی ہے تو پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں گرفتاری دے کر احتجاج درج کروائیں گے۔
مستقیم ڈگنیٹی کا مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک و عید کا تہوار ہے چونکہ شہر کی عوام رمضان سے قبل اور رمضان میں ہی عید کے کپڑے اور جوتے چپل خریدتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قدوائی روڈ، محمد علی روڈ وغیرہ پر کافی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اس لیے انہیں دکان کھولنے میں رعایت دی جائے۔