اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جن اوشدھی ویک منایا گیا - citizens from expensive medicines

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی معروف مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یکم مارچ تا سات مارچ تک ' جن اوشدھی ویک (ہفتہ) منایا گیا۔

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جن اوشدھی ویک منایا گیا
مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جن اوشدھی ویک منایا گیا

By

Published : Mar 8, 2021, 10:57 AM IST

مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں وقفہ وقفہ فلاحی و رفاہی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر عوام کے استفادہ کے لیے مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونیئر کالج میں بھی جن اوشدھی ویک منایا گیا۔ اسکول کی پرنسپل رقیہ آپا کی صدارت میں شہریان کو مہنگی دواؤں سے راحت دینے کے لیے یکم مارچ سے اس شاندار پروگرام کی شروعات کی گئی۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی معروف مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یکم مارچ تا سات مارچ تک ' جن اوشدھی ویک (ہفتہ) منایا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اقبال فارانی نے جینیرک دواؤں کے فوائد سے آگاہ کیا‌ اور کہا کہ جینیرک دواؤں سے کبھی کسی مریض کی جان کا خطرہ درپیش ہوتے نہیں دیکھا لیکن مہنگی دواؤں سے لوگوں کو معاشی طور سے مرتے ضرور دیکھا ہے۔

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جن اوشدھی ویک منایا گیا

اس تعلق سے ڈاکٹر مصدق فارانی نے کہا کہ وہ اپنے کلینک میں آنے والے مریضوں کو جینیرک دوا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ مہنگی دواؤں سے ان کی جیب پر بوجھ نہ بڑھے۔

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جن اوشدھی ویک منایا گیا

سات روزہ اس پروگرام میں اسکول اور کالج کے بچوں کو پروجیکٹر پر 'پاور پوائنٹ ‌پریزنٹیشن' کے ذریعے جینیرک دوا کی مفید معلومات دی گئی ساتھ ہی طالبات نے جینیرک دوا کے عنوان پر کل 40 مضامین بھی لکھے۔

انگریزی زبان میں لکھے گئے ان 40 مضامین کو آئی ٹی ‌ٹیچرس کی رہنمائی میں اعلیٰ ایجوکیشن افسران کو سینڈ کیا گیا۔ جن اوشدھی کے اس سات روزہ پروگرام کے آخری دن اسکول کے وسیع ہال میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر اسکول کی تمام بچیوں کو لائیو دکھائی گئی۔

پرنسپل رقیہ آپا نے بچوں کو جینیرک ادویات کے بارے انتہائی اہم معلومات فراہم کی۔ یہ پروگرام انجمن معین الطلباء کے چیئرمین الحاج محمد اسحاق سیٹھ صاحب زری والے کی اجازت اور رہنمائی سے عمل میں آیا۔

اس پورے سات روزہ پروگرام میں اسکول کی پرنسپل رقیہ آپا،اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر ریحان سر، اسکول ھٰذا کے فنکشن ڈپارٹمنٹ کے تمام اساتذہ ان کے علاوہ ظفر سر، تنویر سر، جلیس الرحمٰن سر پیش پیش تھے۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج واحد ‌اسکول رہی جہاں 'جن اوشدھی ویک' پورے تزک و اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details