اورنگ آباد میں جمیعتہ العلماء ہند کی جانب سے ہونے والی اس تقریب میں جمیعتہ کی کار کردگی پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقعے پر مجلسِ اتحاد المسلمین کے کارگذار ریاستی صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے کہا کے جمیعتہ العلماء انسانیت کی بہترین خدمتگار جماعت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس جماعت نے نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار رہ کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ہم رحمت العالمین کے حقیقی پیروکار ہیں۔
اورنگ آباد شہر میں جمعية العلماء کے سالانہ کیلنڈر کا اجراء ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے کہا کہ جمعية العلماء ہند نے گذشتہ کئی برسوں سے جیلوں میں قید بے گناہ مسلمانوں کی رہائی کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، جس کے لئے ہم مولانا ارشد مدنی کے مشکور ہیں۔
مزید پڑھیں:ہیرا گولڈ معاملہ: نوہیرا شیخ کی ضمانت پر عدالت کا سوال
انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہزاروں خاندانوں تک کھانا پہنچانے کا کام بھی جمعیتہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔
اس موقع جمیعتہ کے شہر صدر حافظ عبدالعظیم نے جمعیتہ کی سالانہ کارکردگی پیش کی، اس موقع پر شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران کے علاوہ اخبارات کے مدیران بھی موجود تھے۔