ممبئی:مالی بدعنوانی کے سنگین معاملات کے لیے اگر آپ کسی بھی پولیس تھانے کا سہارا لیتے ہیں تو آپ کو مدد نہیں ملتی بلکہ آپ کو وہی پولیس تھانے سے ممبئی اکنامک آفینس ونگ میں بھیج دیتی ہے۔ لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ یہ محکمہ بھی اب جس مقصد کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس پر یہ درست نہیں اتر رہا ہے۔ آر ٹی آئی سے ملی کچھ اہم جانکاریوں سے یہ سنسنی خیز خلاصہ ہوا ہے کہ اس محکمہ میں کیسز کی تعداد تو بہت زیادہ ہے لیکن انہیں حل کرنے کا جو ریکارڈ ہے بہت ہی کم ہے۔
واضح ہو کہ آر ٹی آئی سے ملی کچھ اہم جانکاریاں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس ونگ محکمہ جو کہ شہر میں مالی بدعنوانیوں کے لیے بنایا گیا ہے وہ اپنے اس کام میں لاچار ثابت ہو رہا ہے۔
آر ٹی آئی سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان میں ایک جنوری 2018 سے لے کر جولائی 2023 تک کل 54 شکایتیں موصول ہوئی ہیں، حالانکہ ان شکایتوں میں 264 معاملات کی ہی چار شیٹ کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ کئی معاملے جانچ کے بعد بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ کئی معاملے کی ابھی بھی جانچ چل رہی ہے۔