ممبئی:مرکزی محکمہ داخلہ کے چالیس افسران پر مشتمل ایک گروپ نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد تھا کہ وہ افسران جو ملک کے امن و امان کے لئے مہاراشٹر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں مامور کئے گئے ہیں، انہیں ملک کی مختلف النوع ثقافت سے روشناس کیا جائے۔
جامع مسجد کے چیئرمین شیخ خطیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کی مرکزی حکومت کے زیر اہتمام ان چالیس افسران پر مشتمل وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا۔اس دوران جامع مسجد ممبئی میں مامور چیف قاضی مفتی اشفاق قاضی کی موجودگی رہی جنہوں نے وفد کو جامع مسجد کی تاریخ اور اسلام میں مساجد کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس کے بعد جامع مسجد میں موجود لائبریری میں ان کے لئے ایک چھوٹی سی نشست رکھی گئی جس میں انہیں اسلام کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔
اس نشست کے دوران اشفاق قاضی نے اسلام میں نماز کی اہمیت، اسلام کے اہم فرائض اور دیگر اوصاف کے بارے میں روشنی ڈالی۔ جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب نے انہیں جامع مسجد کی ذمہ داریاں اور كوویڈ میں ذمہ داران کا کیا رول رہا ہے اس بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔