اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sheena Bora murder case: اندرانی مکھرجی جیل سے رہا

بیٹی شینا بورا کے قتل کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھرجی کو جمعہ کے روز ساڑھے چھ سال بعد جنوبی ممبئی کی خواتین بائکلہ جیل سے رہائی مل گئی۔ Indrani Mukerjea bail in Sheena Bora murder case

اندرانی مکھرجی جیل سے رہا
اندرانی مکھرجی جیل سے رہا

By

Published : May 20, 2022, 10:01 PM IST

ممبئی: سابق میڈیا ایگزیکٹیو اور اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھرجی کو بالآخر ،ساڑھے چھ سال جیل میں گزارنے کے بعد جمعہ کی شام کو جنوبی ممبئی کی خواتین بائکلہ جیل سے رہائی مل گئی۔ Indrani Mukerjea bail in Sheena Bora murder case

ممبئ کے بائکلہ علاقے میں مرزاغالب مارگ کلئر روڑ پر واقع بائکلہ جیل کے صدر دروازے کے باہر دوپہر سے اخبار نویسیوں کا جمگھٹ لگا ہوا تھا شام تقریبا ساڑھے چار بجے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کئے اندرانی جیل سے باہر نکلی اور سیدھے وہ کالی رنگ کی کار میں اپنی وکیل ثنا رحیم خان کے ہمراہ سوار ہوکر ورلی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ کی جانب کوچ کر گئ۔ اس دوران اس نے چند ٹی وی صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ "میں آج بہت خوش ہوں۔ کھلا آسمان دیکھا اچھا لگا " ۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ دو دن قبل سپریم کورٹ نے اندرانی مکھرجی کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد ممبئی کی سی بی آئی کے خصوصی جج وی سی بارڈے نے اندرانی کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ایک یا دو ضمانتیں جمع کرانے پر بائکلا جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ Sheena Bora murder case

سپریم کورٹ نے اندرانی کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے اس حقیقت کو مدنظر رکھا کہ وہ ساڑھے چھ سال سے جیل میں مقید ہیں نیز مقدمہ کی سماعت کا اختتام جلد عمل میں نہیں آسکتا ہے لہذا اسے ضمانت پر ریا کیا جائے

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details