اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں این سی پی کے دفتر کا یکم جون کو افتتاح - مالیگاؤں نیوز

مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی دفتر کا یکم جون کو افتتاح کیا جائے گا جس میں پارٹی کے متعدد رہنما شرکت کریں گے۔

مالیگاؤں میں این سی پی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
مالیگاؤں میں این سی پی پارٹی کے دفتر کا افتتاح

By

Published : May 28, 2021, 5:02 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی دفتر کا یکم جون کو افتتاح شیخ آصف کی صدارت میں کیا جائے گا۔ اس کی جانکاری راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کوآرڈینیٹر شکیل جانی بیگ نے دی۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ اس دفتر کے افتتاح کے موقع پر مالیگاؤں شہر کی عوام کے لیے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا ویڈیو پیغام دیکھایا جائے گا۔

اس دفتر کا افتتاح شہر کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش طبقہ سے وابستہ دسشخصیات کے ہاتھوں کیا جائے گا۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شیخ آصف نے بتایا کہ اس دفتر کا افتتاح عوامی کام کرنے کے لیے عوام کے ہاتھوں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کے راشٹروادی کانگریس پارٹی سے منسلک لیڈران اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details