اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح

مالیگاؤں میں الحاج ماسٹر نیاز الدین عبد العزیز کے ذریعے مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح کیا گیا۔

مالیگاؤں میں مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح
مالیگاؤں میں مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح

By

Published : Nov 23, 2020, 10:06 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 22 نومبر 2020 کو دوپہر 3:30 بجے مشرق علاقے دیانہ شیوار یعنی کہ پیٹرول پمپ کے سامنے مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح عمل میں آیا۔

مالیگاؤں میں مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح

اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سعید احمد فارانی، سابق میئر شیخ رشید، مولانا عبد الحمید ازہری، قریشی مختار احمد، ماسٹر نیاز الدین عبد العزیز (سبکدوش مدرس) سمیت شہر کے سیاسی و ملی تعلیمی اداروں کے سرکردہ افراد شریک رہے۔

الحاج ماسٹر نیاز الدین عبد العزیز کے ہاتھوں ربن کاٹ کر اس مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح کیا گیا۔ بعد ازاں افتتاح کے موقع پر افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔

مالیگاؤں میں مرحبا فنکشن ہال کا افتتاح

جس میں قاری زبیر احمد عثمانی نے اپنی بہترین آواز میں تلاوت کلام پاک کی سورہ پڑھیں اور پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

وہیں رضوان احمد نوری نے نعت کا نظرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا حامد ظفر رحمانی (استاذ معہد ملت مالیگاوں) مقرر خصوصی رہے۔

اس افتتاحیہ پروگرام کے بعد تمام مہمانوں نے مرحبا فنکشن ہال کی خصوصیات کو مختصر میں عوام الناس کے سامنے پیش اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وہیں سابق میئر شیخ رشید نے بتایا کہ شہر میں بے شمار ایسے فنکشن ہال ہیں جس کی وجہ سے اطراف کے ساکنین کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن یہ مرحبا فنکشن ہال شہر کے اس علاقے میں تعمیر کیا گیا۔

جہاں آپ کو کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی، جیسے پارکنگ، مرد و خواتین کا نظم و ضبط وغیرہ۔

اس ضمن میں قریشی مختار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہال مالیگاؤں شہر کی عوام کے لئے باکل سہی ہوگا کیونکہ یہاں پر شادی بیاہ میں لگنے والے تمام ہی لوازمات بہت مناسب قیمتوں میں کرائے دیے جارہے ہیں۔

آخر میں حضرت مولانا مفتی حامد ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دعوت و تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لئے مسرت و خوشی کا اظہار کیا۔

اس پروگرام کے اختتام کے بعد آخر میں قاری الطاف حسین ملی نے اپنے بہترین انداز میں دعا کی۔ تو وہیں دعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details