اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: رمضان بازار پر نائٹ کرفیو کا سایہ

مہاراشٹر حکومت نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ریاست میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے جو رات 8 بجے سے صبح 7 بجے ہوگا۔

impact of night curfew
impact of night curfew

By

Published : Mar 29, 2021, 6:30 PM IST

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے سخت تیور اپنانے کا منصوبہ بنایا ہے اور گزشتہ روز ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن کی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی دی ہے ایسےحالات میں ممبئی کے بازاروں پر اس کا برا اثر پڑنے کے خدشات نظر آرہے ہیں کیوںکہ چند دنوں بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہوگا اور رمضان المبارک میں لگنے والے بازاروں میں جو رونق ہوتی ہے وہ شاید دیکھنے کو نہ ملے۔

رمضان بازار پر نائٹ کرفیو کا سایہ

اس کی وجہ بالکل صاف ہے کیونکہ رمضان المبارک میں 100 فیصد دوکانیں شام میں ہی کھُلتی ہیں اور صبح سحری کے بعد ہی بند ہوتی ہیں لیکن نائٹ کرفیو کی وجہ سے دکانیں کھولنا ممکن نہیں ہوگا جس کی وجہ سے دکانداروں کے علاوہ عام عوام میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے۔

ممبئی کی محمد علی روڈ، بھنڈی بازار، مینارہ مسجد یہ تمام علاقے رمضان کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی اپنی رونق بکھیرتی ہیں لیکن گزشتہ ایک برس کے دوران جب کورونا وبا کا کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں۔

حالانکہ حکومت میں جب لاک ڈاؤن میں راحت دی تھی تو ایک حد تک حالات بہتر ہو ئے تھے لیکن حالیہ دنوں میں حکومت کے اعلان کے بعد اب کاروباریوں کے لیے یہ تشویش کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details