دیپک کوچر کو پیر کے روز آئی سی آئی سی آئی بینک-وڈیوکون معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔
دیپک کوچر 19 ستمبر تک ای ڈی تحویل میں - دیپک کوچر کو منی لانڈرنگ کیس میں آج مممبئی کے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 19 ستمبر تک
آئی سی آئی سی آئی بینک کے سابق سی ای او چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کو منی لانڈرنگ کیس میں آج مممبئی کے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے 19 ستمبر تک ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا۔
دیپک کوچر 19 ستمبر تک ای ڈی تحویل میں
یہ کیس ویڈیوکون گروپ کو قرض فراہم کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کی جانچ سے متعلق ہے۔
رواں برس جنوری میں ای ڈی نے چندا کوچر، دیپک کوچر اور ان کی زیر ملکیت اور زیر کنٹرول کمپنیوں سے 78.15 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کرلیے تھے۔