اردو

urdu

ETV Bharat / state

میں ماسک نہیں پہنتا: راج ٹھاکرے - راج ٹھاکرے

مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے شیواجی پارک میں منعقد مراٹھی زبان یومیہ پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے حکومت کی کورونا سے متعلق ہدایات کے باجود ماسک کا استعمال نہیں کیا۔

'I don't wear face mask', says MNS chief Raj Thackeray
میں ماسک نہیں پہنتا: راج ٹھاکرے

By

Published : Feb 27, 2021, 10:38 PM IST

شیواجی پارک میں منعقد ایک پروگرام میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے بغیر ماسک لگائے شرکت کی۔ میڈیا کے نمائندوں نے ان سے ماسک نہ لگانے پر استفسار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بالکل ہی ماسک کا استعمال نہیں کرتے۔

پروگرام میں راج ٹھاکرے کی اہلیہ اور ان کے بیٹے امت ٹھاکرے نے بھی شرکت کی جبکہ انہوں نے ماسک لگا رکھا تھا۔

راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر ریاست میں کورونا اتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی زندگی خطرے میں ہیں تو ریاست میں بلدیاتی انتخابات کیوں منعقد کئے جارہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر راج ٹھاکرے کو بغیر ماسک پہنے ان کے گھر و دیگر مقامات پر دیکھا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں راج نے کہا کہ سرکاری پروگراموں کو بغیر کسی اجازت کے منعقد کرنے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ شیو جینتی اور مراٹھی زبان سے متعلق پروگرامس کو منعقد کرنے کے لیے اجازت لینا کیوں ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وہیں ریاست بھر میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ بھی دیکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details