اردو

urdu

ETV Bharat / state

موٹر گیراج میں آتشزدگی، کروڑوں کا سامان خاکستر - آتشزدگی

ایک زراسی چنگاری کیا بھڑکی دیکھتے ہی دیکھتے 6 ورک شاپ خاکستر ہوگئے یہ واقعہ اورنگ آباد کے چکل تھانہ ہائی وے پر واقع فور وہیلرس کے ورکشاپ میں پیش آیا۔

فور وہیلر ورکشاپ میں آتشزدگی

By

Published : May 16, 2019, 12:13 AM IST

رات کے اندھرے میں رونما ہوئی اس آتشزدگی سے 25 سے زائد کاروں کو جلاکر راکھ کردیا، دکانداروں کا الزام ہیکہ فائر عملے کی تاخیر کی وجہ سے ان کا کروڑوں روپئے مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔

فور وہیلر ورکشاپ میں آتشزدگی

مقامی لوگوں نے پرائیوٹ ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسی طرح کرین کی مدد سے کاروں کو باہر نکالنے کی ناکام کوشش کی، چونکہ بڑی گاڑیوں میں پٹرول موجود تھا تو وہ فوری آگ کی زد میں آگئی اور موقعہ واردات پر زور دار دھماکے ہوئے۔

دکانداروں کا کہنا ہیکہ آتشزدگی میں کم ازکم تین کروڑ روپئے کا سامان خاکستر ہوگیا ہے، فائر عملے کے تعلق سے لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details