کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے پبلک ریلیشن افسر نے کہا کہ پونے کے منگلور ڈویژن سروسز، حیدرآباد اور ہبلی کے راستے درہم برہم ہوگئے ہیں۔
پونے بنگلورو شاہراہ کو کوکہا پور کے ٹریفک نقل و حرکت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں شدید بارش ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے پانی کے ذخائر چھوڑ دیے تھے جس کی وجہ سے کرناٹک کے شمالی حصوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔
میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) نے کہا کہ حالات اور خراب ہوسکتے ہیں اور پانچ روز میں کرناٹک کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 50 کلو میڑ فی گھنٹے کے رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
موسلادھار بارش کے سبب قومی شاہراہ میں دراڑ - لینڈ سلائیڈ
ریاست مہارشٹر کے شہر پونے سے بنگلورو کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 4 لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔
شدید بارش ہونے کی وجہ سے قومی شاہرہ پر درار پڑی
گذشتہ روز ریاست کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے شمالی کرناٹک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک فضائی سروے کیا تھا۔