یہ بات کہی جا رہی ہے کہ امریکی صدر کے دورہ سے بھارت کو مزید ترقی ملے گی، اس پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے بھارت سپر پاور نہیں بن پائے گا؟
وزیراعلیٰ نے مذید کہا ہے کہ ملک کو سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی بھی ضرورت ہے۔
ٹھاکرے نے ممبئی میں ایک کتاب اجراء پروگرام میں کہا ، "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ ہی دنوں میں بھارت آرہے ہیں ، لیکن یہ ہمیں سپر پاور بنانے کا طریقہ کیسا ہے؟"
این سی پی کے سربراہ شرد پوار ، کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور معروف گیت نگار جاوید اختر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔